ہندو تاجر سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی کے ملزمان پکڑے گئے

 ہندو تاجر سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی کے ملزمان پکڑے گئے

نوکوٹ،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا )چند روز قبل نوکوٹ شہر میں ہندو تاجر سے رہزنی کی واردات کے ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ایس ایس پی میرپورخاص نے نوکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران گرفتار ملزمان سلیمان کمبھار اور ارباب چانڈیو کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ایس ایس پی نے ملزمان کی گرفتاری پر تفتیشی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جائے وقوعہ پر واقع مختلف دکانوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک رسائی ممکن ہوئی اور مسروقہ رقم 21 لاکھ 80 ہزار روپے برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی گئی جب کہ شہر کے تاجروں کی جانب سے پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ حیدرآباد میں سی آئی اے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں میں مین پوری کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مین پوری سپلائر اسحاق ملک اور احسان بھٹی کو گرفتار کرکے قبضے سے بھاری مقدار میں تیار شدہ مین پوری برآمد کرلی۔ محراب پور میں پولیس کارروائی کے دوران مسافر وین سے 520 کلو چھالیہ اور ماوا برآمد کرکے دو ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔ پڈعیدن کے نواحی علاقوں میں پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم سمیت آٹھ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ ، 1600 گرام چرس، 20 گرام آئس، 11000 گرام بھنگ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں