ڈسکہ :سردی میں اضافہ، لنڈے کی رونقیں بحال، اشیا مہنگی
ڈسکہ(نامہ نگار)سردی میں اضافہ، لنڈے کی رونقیں بحال، اشیا کی قیمتیں 30 فیصد بڑھ گئیں، گرم ملبوسات خرید نا مشکل ہو گیا۔۔۔
لنڈا مہنگا ہونے کی بڑی وجہ ٹیکسز، حکومت لنڈے کا کام کر نیوالوں کو ریلیف دے موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گرم ملبوسات کا استعمال بھی شروع ہو جاتا ہے ۔سردی کی شدت بڑھتے ہی ڈسکہ شہر کے لنڈے بازار میں مختلف اقسام کے گرم ملبوسات، جیکٹس، شوز، جرسیاں، کوٹ، مفلر، دستانے اور دیگر اشیاء کے سینکڑوں سٹال سج چکے ہیں۔ خواتین، مرد اور بچوں کی بڑی تعداد خریداری کیلئے لنڈے بازار کا رخ کر رہی ہے لیکن گزشتہ سال کی نسبت پرانے گرم ملبوسات، جوتوں اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافے نے لوگوں کیلئے استعمال شدہ اشیا کی خریداری بھی مشکل بنادی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے جسم ڈھاپنے کا واحد سہارا لنڈا ہوتا تھا مگر اب لنڈے کے ملبوسات اور جوتے اس قدر مہنگے ہیں کہ خریداری کر نا بھی مشکل ہو چکا ہے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کم از کم لنڈے سے ہی مہنگائی ختم کر دے ۔ دوسری طرف لنڈے کے دکانداروں نے مہنگائی کی بڑی وجہ پرانے ملبوسات اور جوتوں پر عائد ٹیکسز کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پائے اور لنڈے کے دکانداروں کو بھی ریلیف دے ۔