جیلوں میں کھانے کے ٹینڈر منسوخی کیخلاف درخواستیں مسترد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے 6 اضلاع کی جیلوں میں کھانا فراہم کرنے کے ٹینڈرمنسوخی کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں۔
عدالت نے دوبارہ ٹینڈر میں کامیاب ٹھیکیداروں کی درخواستیں مشروط طور پر نمٹا دیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ درخواستیں نمٹانے کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سندھ بھر کی 22 جیلوں میں کھانا فراہم کرنے کا ٹینڈر جاری ہوا تھا۔انتہائی کم بولی لگانے پر6ٹھیکیداروں کی بولی منسوخ کردی گئی تھی۔اتنے کم نرخوں میں صحت مندانہ خوراک کی فراہمی ممکن نہیں۔دوبارہ ٹینڈر میں 2 ٹھیکیداروں نے کامیابی حاصل کی۔ سندھ ہائیکورٹ کے 2010 کے فیصلے کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنا چاہیے۔