غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ،پاسبان
کراچی(آن لائن)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ پورا شہر پارکنگ مافیا کے حوالے کردیا گیا ہے ۔۔
پولیس اور ٹریفک پولیس پیسے کمانے میں لگی ہے ۔ کراچی کے بازاروں،دفاتر،شاپنگ سینٹرزاور مصروف علاقوں میں بے لگام چارجڈ پارکنگ کو ختم کیا جائے ۔ چارجڈ پارکنگ کے نام پر عوام کو لوٹنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔پارکنگ کے لیے ڈیجیٹل ٹکٹنگ کا نظام متعارف کروایا جائے ۔