کچرا پھیلانے والوں کومیئرنے 3 سال قید اور جرمانے کا عندیہ دے دیا

کچرا پھیلانے والوں کومیئرنے 3 سال قید اور جرمانے کا عندیہ دے دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں کچرا پھیلانے والوں کیخلاف سخت انتظامات کا عندیہ دے دیا۔

عباسی شہید اسپتال کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کچرا پھیلانے والوں کو 3 سال قید اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ مل کر شہر کی صفائی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایم کیو ایم کے دور میں کے ایم سی کے زیر انتظام اسپتالوں کی حالت بدتر ہوئی ۔عباسی شہید اسپتال کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسپتال میں گولڈن جوبلی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں ڈپٹی میئر سلمان مراد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں