لاڑکانہ :نوجوان نے فائرنگ کرکے دوست کی جان لے لی
لاڑکانہ،روہڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ دنیا ) میہڑ شہر کے قریب مہیسر روڈ پر سیلون میں بیٹھے 18 سالہ نوجوان سہیل چانڈیو کو اپنے ہی دوست نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جسے اہلخانہ کی جانب سے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کی موت کی تصدیق کردی، اس موقع پر مقتول نوجوان کے ورثاء نے بتایا کہ نوجوان میہڑ شہر کے قریب مہیسر روڈ پر سیلون پر بیٹھا تھا جہاں اسے دوست نے فائر نگ کرکے شدید زخمی کردیا جسے لاڑکانہ ٹراما سینٹر منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی ہے ۔ روہڑی کے کچے کے علاقے جھانگڑو تھانے کی حدود گاوں خرم جاگیرانی میں جاگیرانی برادری کے گروہوں میں جاری لڑائی نہ رک سکی ، ایک دوسرے پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور 18 سالہ نوجوان عبدالطیف قتل اور 18سالہ خالد جاگیرانی شدید زخمی ہو گیا ۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش اور زخمی کو تعلقہ ہسپتال روہڑی پہنچایا ، دونوں گروپ مورچا بند ہوکر ایک دوسرے پر وقفے وقفے سے حملے کر تے رہے جسکے باعث علاقے میں خوف ہراس پھیلا رہا ۔یاد رہے کہ جاری لڑائی میں دونوں جانب کے اب تک 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جب کہ جاری تنازعے کے خاتمے کے لئے مختلف سیاسی ،مذہبی ، سماجی تنظیموں کے رہنما اور معزز شخصیات دونوں فریقین کے پاس تصفیہ کے لئے گئیں لیکن تمام کوشش ناکام ہوہوگئیں اور جھگڑے میں انسانی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری ہے۔