فریئر ہال میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم

فریئر ہال میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی اہم تاریخی یادگار فریئر ہال میں عوام کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی گئی۔جمعہ کومیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے فریئرہال کا دورہ کیا۔۔

 اور مفت وائی فائی سہولت کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے زیرانتظام بڑے پارکس میں بھی سہولت فراہم کریں گے بہت جلدکراچی کے تمام تفریحی اورتاریخی مقامات پرمفت وائی فائی فراہم کریں گے ۔تمام پبلک مقامات کو وائی فائی و دیگر ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی ماضی میں انتہائی شاندار شہر تھا اور آج بھی پرکشش شہروں میں اس کا شمار ہوتاہے ، کراچی سے تعلق رکھنے والے تاجر اور سرمایہ کاروں نے کبھی اس شہر کو اچھا نہیں کہا جب بلدیہ فیکٹری میں آتش زدگی، اغوا، تشدد اور بھتہ خوری کے واقعات ہوتے تھے جب بھی وہ شہر کو اچھا نہیں کہتے تھے اور آج جب شہر میں امن و امان ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے اب بھی وہ شہر کو بہتر نہیں سمجھتے ، اگر اس بات پر بزنس مین مجھ سے ناراض ہوتے ہیں تو ہوجائیں، سیالکوٹ کے بزنس مینوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے سیالکوٹ میں ایئر پورٹ بھی بنایا اور ایئر لائن بھی بنا دی، ہمیں اپنے شہر کی بہتری کے لئے بولڈ فیصلے کرنے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ جم خانہ میں امیر لوگوں کو ساری سہولتیں مل سکتی ہیں تو غریب و متوسط طبقے کو یہ ساری سہولیات کیوں دستیاب نہیں ہوسکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں