سزا سن کرفرار دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

سزا سن کرفرار دو ملزمان  کے خلاف مقدمہ درج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے سزا سن کر فرار ہونے والے 2 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ پولیس افسر جمیل احمد کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کیا گیا، گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 ملزمان کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔جمعہ کے روز فیصلہ سنتے ہی ملزمان کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں