سی پی او فیصل آباد کا پولیس لائنز میں اردل روم کا انعقاد

سی پی او فیصل آباد کا پولیس  لائنز میں اردل روم کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے پولیس لائنز میں اردل روم کا انعقاد کیاگیا۔

اس موقع پر پیش ہونیوالے اہلکاروں کے شوکاز نوٹس،انکوائری اور اپیلوں پر سماعت کی گئی، کانسٹیبل بشارت علی کو انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا، ایک  سب انسپکٹر اور2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو غفلت و لاپرواہی پر 2 سال سروس ضبطگی کی سزاسنا دی گئی۔ ایک اے ایس آئی کی ایک سال کیلئے پرموشن روک دی گئی، دو اپیلوں کو مسترد اور2 کی سزاؤں میں تبدیلی کردی گئی۔ سی پی او کا کہنا تھا کہ دوران ڈیوٹی غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں