اسلام آباد کی تمام شاہرات پر مستقل آرائشی لائٹس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد کی تمام شاہرات پر مستقل آرائشی لائٹس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی تمام شاہرات پر مستقل طور پر لائٹس لگانے، سائن بورڈز کی فی الفور مرمت سمیت تمام ایونیوز کی بیوٹیفکیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 فاطمہ جناح ایف نائن پارک کو تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا۔ یہ فیصلے گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں کئے گئے۔ اجلاس میں شہر میں مستقل طور پر آرائشی لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں شاہراہِ دستور پر ایل ای ڈی فلڈ لائٹس لگائی جائیں گی۔ چیئرمین نے کہا کہ منصوبے کا پی سی ون جلد پیش کیا جائے، شہر میں نصب تمام سائن بورڈز اور رہنمائی بورڈز کی فوری مرمت کی جائے، اسلام آباد کی اہم عمارات کو خوبصورت بنانے کا پلان پیش کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں