نیشنل بینک کی ڈائمنڈ جوبلی پر شاندار تقریب

نیشنل بینک کی ڈائمنڈ  جوبلی پر شاندار تقریب

کراچی(سٹی ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پرعظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

کراچی کے تاریخی موہٹہ پیلس میں منعقدہ تقریب میں حکومتی ، تجارتی اور معاشی شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت ملک بھر سے آے صارفین نے شرکت کی ، این بی پی کے صدر رحمت علی حسنی نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا ، اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد سمیت نیشنل بینک کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامیہ کے اراکین کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں