سبزی وفروٹ منڈی میں ماشہ خور وں کی رجسٹریشن

 سبزی وفروٹ منڈی میں ماشہ خور وں کی رجسٹریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماشہ خوروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے ۔ماشہ خوروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت ان کے دفتر میں منعقدہ حالیہ اجلاس میں کیا گیا تھا ۔

مارکیٹ کمیٹی نے ماشہ خوروں کو فیصلہ سے مطلع کر نے کے لیے مختلف ذرائع سے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ اس سلسلہ میں کمیٹی نے اطلاعاتی مہم بھی شروع کی ہے اور انہیں لائسنس کے اجرا کا آغاز کردیا ہے ۔ ماشہ خوروں سے کہا گیا کہ وہ بلا تاخیر لائسنس حاصل کرلیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اس ضمن میں جہازی سائز کے اطلاعاتی پوسٹرز شائع کئے گئے ہیں ۔پوسٹرز سبزی منڈی میں مختلف مقامات ہر نمایاں طور پر آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ ماشہ خوروں میں لیفلیٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ میگا فون کے ذریعے اعلانات کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے ۔ اطلاعاتی پوسٹرز میں تمام آڑہتی اور ماشہ خوروں پر واضح کیا گیا ہے کہ لائسنس حاصل نہ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آسکتا ہے ان ہر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے ۔ ۔قیمتوں کا جائزہ لینے والے اجلاس میں دیگر اہم فیصلے کئے گئے اجلاس نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ہر روز صبح انتظامیہ کی جانب سے آکشن کی بنیاد پر مقرر کی جانے والی سبزیوں اور فروٹس کی فہرست کو بھرپور طور پر مشتہر کر نے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ شہری خریداری کے وقت قیمتوں سے آگاہ ہو سکیں ۔فیصلہ کیا گیا کہ بیورو آف سپلائی مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ مل کر فہرست کو مطلوبہ تعداد میں شائع کر کے جاری کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں