قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم ‘ایک عدالت سے فرار

 قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم ‘ایک عدالت سے فرار

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)شراب پی کر شور شرابہ کرنے سے منع کرنے پر دکاندار کے دل پر شیشے کی ٹوٹی بوتل کے وار کر کے قتل کرنے کا مقدمہ،ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ نے مجرم کاشف کو سزائے موت اور ساتھی مجرم اشرف کو عمر قید کا حکم دیدیا ،مجرم اشرف کمرہ عدالت سے فرار ہو گیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج نثار احمد کی عدالت میں تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کا قتل کا مقدمہ زیر سماعت تھا جس میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رفاقت علی اور ملزموں کے وکلا کے دلائل کی، سماعت کے بعد فاضل جج نے مجرم کاشف عرف کاشی کو  معاوضہ مقتول رضوان علی کے شرعی ورثا کو ادا کرنے کا حکم سنایا ۔ عدالتی سٹاف کے مطابق ضمانت پر رہا ملزم محمد اشرف کمرہ عدالت سے فرار ہو گیا ۔ عدالتی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مجرم محمد اشرف کو بھی عمر قید کا حکم دیا گیا ہے ، عدیل سمیت 2ملزموں کو بری کیا گیا ہے ۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میں 21 جولائی 2021 کو درج ایف آئی آر کے مطابق شرا ب کے نشہ میں دھت کاشف نے رضوان علی کی کریانہ کی دکان پر آ کر اس سے گالم گلوچ اور شور شرابا کیا منع کرنے پر رضوان اور کاشف میں تلخ کلامی ہوئی رات کو کاشف عرف کاشی اور محمد حسین دیگر ملزموں کے ہمراہ رضوان کی دکان پر آئے جہاں کاشف عرف کاشی اور محمد حسین نے شیشے کی ٹوٹی بوتل کے وار رضوان کے دل پر کئے جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں