پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی ادارے کی ترقی کیلئے ناگزیر ،گورنر

پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی ادارے کی ترقی کیلئے ناگزیر ،گورنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی ادارے کی ترقی اور افسران کی مہارت میں نکھار کے لیے ناگزیر ہے ،متبادل توانائی کے ذرائع کو فروغ دے کر انرجی کرائسس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس میں واپڈا کے زیر تربیت ایگزیکٹو انجینئرز سے ملاقات میں کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ لائن لاسز کے خاتمے میں آپ جیسے افسران کا کلیدی کردار ہے ،جو ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کا ذریعہ ہے ۔بجلی چوری کی روک تھام ملک کی معاشی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے ،اس پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کے عہدے پر ترقی کے بعد آپ کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گی، یہ وقت کا تقاضا ہے کہ آپ واپڈا کو ایک منافع بخش اور مستحکم ادارہ بنانے میں اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ کی ہدایت پر جرمنی کے یونٹی ڈے کے موقع پر پریس کلب چوک ( فوارہ چوک ) پر پاکستان اور جرمنی کے پرچم لہرائے گئے اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاک جرمنی دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوچکے ہیں، جرمن سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت اور بیروزگاری کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں