ٹوبہ :‘ 2نوجوان جاں بحق‘ رکشہ ڈرائیور زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ دنیا )شدید دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں2نوجوان جاں بحق،ایک رکشہ ڈرائیور جھلس گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ گوجرہ روڈ پر بائی پاس کے قریب مسافر بس نے چک نمبر327ج ب بھلیرٹوبہ کے رہائشی موٹر سائیکل سوار 34سالہ ماجد علی اور 18سالہ برہان نذیر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے ،بس ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرارہو گیا، اطلاعملنے پر تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے لاشیں تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیں اور بس قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔سٹی پولیس نے ضروری کا رروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوا لے کر دی ہیں۔ دریں اثنا ٹوبہ جھنگ روڈ پر کار اور موٹر سائیکل رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجہ میں رکشہ کو آگ لگ گئی،جس سے رکشہ ڈرائیور 34سالہ جمشید ولد یوسف شدید جھلس گیا،زخمی ڈرائیور کو ریسکیو ٹیم نے ہسپتال پہنچادیا۔