ملک تورا بورا بنادیا ،ٹھیک کرتے وقت لگے گا:کیپٹن(ر)صفدر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی ہدایت پر اپنے کارکن سے اظہار تعزیت کیلئے آیا ہوں، ملکی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔۔
نواز شریف نے ڈالر 105پر چھوڑا تھا، اور عمران نے 270پر چھوڑا، پٹرول 60پر نواز شریف نے چھوڑا، آج مسلم لیگ (ن) محنت کر رہی ہے ، تھوڑا ٹائم ضرور لگے گا، وہ سابق ایم پی اے رضوان گل سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کر رہے تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ میرا تعلق اس صوبہ سے ہے جہاں اندھیرے ہیں، آج ایک ایسا چیف منسٹر ہے جس نے ہمارے صوبہ کو تباہ کر دیا ہے ، جو کام دشمن ملک نہ کر سکا جو انہوں نے نے 9 مئی کو کروایا، ایک جج کے آرڈر پر ملک میں 22 کروڑ عوام کی طرف سے منتخب حکومت کو گرا دیاجاتا ہے ، جیسے پانامہ بنا، جو چلتے چلتے اقامہ ہو گیا، جب تک پانامہ کے ججوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا، انصاف کا نظام آگے نہیں چل سکتا۔ عمران نے ملک کو تورا بورا بنایا ہوا تھا، اسکو ٹھیک کرتے کرتے وقت لگے گا، ہم کبھی ان سے خوفزدہ نہیں ہوئے ۔