پی ایم ایس تحریری امتحانات دو مرحلوں میں لینے کا فیصلہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس کے تحریری امتحانات کو دو مرحلوں میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کی باقاعدہ منظوری چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے فل کمیشن کے اجلاس میں دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کا فل کمیشن کااجلاس چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔فل کمیشن کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن پی۔ ایم۔ایس 1200 نمبرز کا تحریری امتحان دو مرحلوں میں لے گی ۔پہلے مرحلے میں جنرل نالج پر مبنی 100 نمبر ابجیکٹیو ٹائپ کا پرچہ 15 دسمبر 2024 کو ہوگا ۔ جنرل نالج کے امتحان میں کامیاب ہونے والے ہی امیدواران 1100 نمبر کے باقی مضامین کے امتحانات دینے اہل ہوں گے۔