فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں 3یو نٹ سیل‘ 17کو جر مانے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فوڈ اتھارٹی کی جانب سے حالیہ کاروائیوں کے دوران اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ اور قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 3یونٹس سربمہر جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی۔۔
خلاف وزری، زائد المعیاد اشیاء کی فروخت ،نا مکمل میڈیکل سرٹیفکیٹس، ریکارڈ کی عدم دستیابی اور گزشتہ نوٹسز کی عدم تعمیل پر17یونٹس کو جرمانہ کر دیا گیا دوران کارروائی ناقص آئل، ملاوٹ زدہ دودھ،ناقص کھویااور ناقص گھی سمیت ناقص مصالحہ جات کے درجنوں پیکٹس کوتلف کیا،علاوہ ازیں شہریوں کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے 349 یونٹس کووارننگ نوٹس بھی جاری کیے ۔