پنجاب دھی رانی پروگرام :دسمبر سے اجتماعی شادیوں کا آغاز
لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دھی رانی پروگرام کے تحت دسمبر 2024 سے اجتماعی شادیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان نے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور معاون خصوصی ذیشان ملک سمیت اجلاس کے شرکاء کو دھی رانی پراجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ دسمبر 2024 سے اجتماعی شادیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دستِ شفقت سے اس نیک عمل کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا۔