والڈ سٹی :’’کھیڈاں لاہور دیاں‘‘ کے عنوان سے کھیلیں

والڈ سٹی :’’کھیڈاں لاہور دیاں‘‘ کے عنوان سے کھیلیں

لاہور(سٹی رپورٹر)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے شاہدرہ کمپلیکس میں ‘‘کھیڈاں لاہور دیاں’’ کے عنوان سے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں متعدد روایتی کھیل کھیلے گئے۔

تقریباً 300افراد شاہدرہ کمپلیکس میں اس سرگرمی میں شرکت کے لیے جمع ہوئے ۔ لٹو، پٹھو گول گرم، رسا کشی، کبڈی، روایتی گڈہ گڈی کی شادی، بندر کلا اور دیگر ایسے روایتی کھیل کھیلے گئے جو لاہور کے ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا اور مارکیٹنگ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ثمینہ فاضل نے کہا کہ روایتی کھیلوں کی تاریخی اہمیت کو تسلیم کرنا کسی بھی خطے کے ثقافتی ورثے کی گہرائی کو سمجھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے کہا کہ عوام کی طرف سے کی گئی بھرپور شرکت ہمارے لیے ایک کامیابی ہے اور ہمارے جاری اقدامات پر مثبت ردعمل کا مظہر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں