اقدام قتل کے ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان مار ڈالا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اقدام قتل کے ملزمان نے سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔تھانہ صدر کے علاقہ 225چک میں پرانی رنجش پر ملزمان طارق، ثقلین اور ۔
حیدر نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ولید نامی نوجوان کو قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعداس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا،وقوعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، ذرائع کے مطابق ملزمان نے اس سے قبل بھی ولید کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہے ۔