محکمہ صحت ایڈز کے مریضوں کا مفت علاج کررہا،مقررین

 محکمہ صحت ایڈز کے مریضوں کا مفت علاج کررہا،مقررین

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لاڑکانہ ڈاکٹر شوکت علی ابڑو کی سربراہی میں ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن مناتے ہوئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔

جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چانڈکا ہسپتال ڈاکٹر نیازحسین ڈہر، فوکل پرسن فرمان علی ابڑو،انچارج ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر ڈاکٹر عبدالکریم،ڈاکٹر پری داس،ڈاکٹر شاہدہ، ڈاکٹر انیلہ اسران،ایچ آئی وی پر کام کرنے والی برج کنسلٹنٹس فاؤنڈیشن کے عملے ،نئی زندگی، لاجا، ہمراز کے نمائندوں، خواجہ سراؤں، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور مختلف کمیونٹیز کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار اور آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او لاڑکانہ ڈاکٹر شوکت علی ابڑو اور دیگر نے کہا کہ ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں ایچ آئی وی سے متاثرہ خون کی منتقلی ، آپریشن کے دوران آلات کی صفائی نہ کرنا،استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال،نشے کے عادی افراد کے انجکشن لگانے سے پھیلتی ہے ، اس بیماری سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ متاثرہ خون کی منتقلی روکی اور آلات کی صفائی کی جائے جس سے اس مرض پر کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی کے مرض میں مبتلا مریض کو ایچ آئی وی سینٹر میں اپنی رجسٹریشن کرانی چاہیے جہاں محکمہ صحت ایچ آئی وی کے مریضوں کا مفت علاج اور ادویات فراہم کررہاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں