پولیس اہلکار قتل کیس،گواہ نے عزیربلوچ سمیت 5ملزمان کو شناخت کرلیا

پولیس اہلکار قتل کیس،گواہ نے عزیربلوچ سمیت 5ملزمان کو شناخت کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں گواہ نے پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمے میں کالعدم امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ سمیت پانچ ملزمان کو شناخت کرلیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق 2012 کے تھانہ کلاکوٹ میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ نے کالعدم امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ، ذاکر عرف ڈاڈا، ملا نثار، رمضانی سمیت پانچ ملزمان کو شناخت کرلیا، اسپیشل پراسیکیوٹر رانا خالد نے گواہ سے سوال کیا کہ جب کانسٹبل طفیل قتل ہوا آپ کہاں تھے ؟ گواہ نے جواب دیا کہ عدالت میں موجود ملزمان نے راکٹ سے حملہ کیا تھا جس سے پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔ عدالت نے گواہ کا بیان مقدمے کے ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ایئرپورٹ خودکش دھماکہ کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کے توسیع کردی، سی ٹی ڈی حکام نے ایئرپورٹ خودکش دھماکہ کیس میں گرفتار دو ملزمان جاوید اور گل نساء کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں