زوال کی وجہ کتاب اور تحقیق سے تعلق توڑنا :ذوالفقار چیمہ

 زوال کی وجہ کتاب اور تحقیق سے تعلق توڑنا :ذوالفقار چیمہ

وزیرآباد(نا مہ نگار) ہم نیچے جارہے ہیں اور دنیا کے کچھ ملک اوپر جارہے ہیں،یہ فرق جو ہے کتاب کی وجہ سے ہے انہوں نے علم کی طاقت کا اندازہ لگا لیا اور اپنا رابطہ علم اور کتاب سے جوڑا آج وہ آسمانوں تک پہنچ گئے ہیں۔

ہم نے اپنا ناطہ توڑ لیا کتاب پھینک دی اورکتاب پھینک کر زوال کی طرف جا رہے ہیں،ہمارے زوال کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے علم اور تحقیق سے اپنا تعلق توڑ لیا۔میری یہ بڑی خواہش تھی کہ ہر ضلع میں کتاب میلہ لگنا چا ہیے ، کمشنر،ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر اس میں حصہ لیں،کتاب میلہ لگائیں نوجوانوں کو بلائیں تاکہ وہ کتاب سے رشتہ جوڑیں،تاریخ میں پہلی بار نہایت محنتی دیانتدار اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد رب نواز چدھڑ محمد آصف تارڑ نے کتاب میلہ کو کامیاب کرایا ۔این خیالات کا اظہار سابق آئی جی موٹر وے اینڈ ہائی ویز ذوالفقار احمد چیمہ نے طیب بک ڈپو اینڈ ریسورس سنٹر کے زیر اہتمام لگائے گئے کتاب میلہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم پی اے وقار احمد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ،محمد آصف تارڑ،عرفان شہزاد تارڑ،امتیاز اظہر باگڑی،میر ماجد علی سالار،عبد الرحمن چودھری،جاوید اقبال،آفتاب صادق چیمہ،افتخار احمد بٹ،صابر حسین بٹ،محمد اشرف نثار،زاہد محمود ہاشمی،کاشف محمود خان،شکیل اعوان،ڈاکٹر یونس فراز سمیت طلبا وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔علاوہ ازیں سابق آئی جی موٹر وے اینڈ ہائی ویز ذوالفقار احمد چیمہ نے شیخ القرآن چوک کا افتتاح کیا اور کہا کہ شیخ القرآن پیر محمد عبد الغفور ہزار ویؒ تحریک پاکستان کے مرد مجاہد تھے جنہوں نے تحریک آزادی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں