خامنہ ای کو شہید کرنا سب سے غلط قدم تھا، سابق امریکی عہدیدار جو کینٹ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق انسداد دہشت گردی عہدیدار جو کینٹ نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کو شہید کرنا سب سے غلط قدم تھا۔

جو کینٹ دو روز قبل ایران جنگ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے استعفیٰ دے کر ٹرمپ انتظامیہ سے الگ ہوگئے تھے، انہوں نے کنزرویٹو کمنٹیٹر ٹکر کارلسن کے ساتھ گفتگو میں کہا امریکا اسرائیل کا وہ آپریشن جس میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو شہید کیا گیا سب سے غلط قدم تھا۔

آیت اللہ خامنہ ای ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو معتدل کر رہے تھے، انہیں جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک رہے تھے، اگر آپ انہیں ہٹاتے ہیں یا جارحانہ طور پر مار دیتے ہیں تو لوگ اس رجیم اور اگلے سپریم لیڈر کے گرد جمع ہو جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں