فرانس کا ایران سمیت خطے میں شہری بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ
پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایران سمیت خطے میں شہری بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا شہریوں پر حملے روکے جائیں تاکہ شہری آبادی اور ان کی ضروریات کو فوجی کشیدگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران اور قطر میں گیس پیدا کرنے والی تنصیبات پر حملوں کے بعد بات کی ہے۔
ایمانوئل میکرون نے مزید کہا کہ یہ ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے کہ شہری بنیادی ڈھانچے، خاص طور پر توانائی اور پانی کی فراہمی کی تنصیبات پر حملوں کی فوری معطلی کی جائے۔