پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کوایک دن کیلئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

پولیس نے جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں عالمگیر خان کو پیش کیا گیا۔فاضل جج کی رخصت کے باعث لنک عدالت نے مقدمے کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عالمگیر خان کی دو مقدمات میں ضمانت خارج کی گئی تھیں اور وارنٹ جاری کئے گئے تھے ۔ملزم کے خلاف 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات تھانہ فیروز آباد اورٹیپو سلطان میں درج کئے گئے تھے ۔ملزم کو دونوں مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں