کرسمس پر مسیحی ملازمین کو تنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ
کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
مسیحی برادری کے ملازمین کو 18 دسمبر کو تنخواہ اور پنشن ادا کی جائے گی۔تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ مسیحی برادری 25 دسمبر کو کرسمس ڈے منائے گی۔