محراب پور :پسند کی شادی کرنے والا نوجوان بہن،2 بھائیوں سمیت اغوا

محراب پور :پسند کی شادی کرنے والا نوجوان بہن،2 بھائیوں سمیت اغوا

محراب پور (نمائندہ دنیا) پسند کی شادی کرنے والا نوجوان بہن اور 2 بھائیوں سمیت اغوا، حبدار لاشاری کی جانب سے چانڈیو برادری کی لڑکی سے محبت کی شادی پر چانڈیو اور لاشاری برادری کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیاہے ۔

گزشتہ شب چانڈیو برادری کے مسلح افراد نے اکری پولیس تھانے کی حدود میں گاؤں ننڈیرو لاشاری سے حبدار لاشاری، اس کے 2 بھائیوں عنایت لاشاری، سہراب لاشاری اور بہن نجیباں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں