انسداد پولیو مہم کیلئے فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

انسداد پولیو مہم کیلئے فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اجلاس کے دوران رواں ماہ 16 دسمبر سے صوبائی سطح پر شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات سے متعلق مختلف امور و اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ، ایس ایس پیز ضلع ساؤتھ، سٹی، اے آئی جیز، آپریشنز اور ایڈمن نے بالمشافہ جبکہ زونل و ڈویڑنل ڈی آئی جیز ضلعی ایس ایس پیز نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔آئی جی نے ہدایات دیں کہ صوبے میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے ،اس ضمن میں تمام ایس ایس پیز،پولیو مہم کی سیکیورٹی ڈپلائمنٹ سمیت انکی نگرانی اور سپروژن بھی بذات خود کرینگے جبکہ پولیس ڈپلائمنٹ اور سیکورٹی کے دیگر مسائل سے ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطوں کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کرینگے تاکہ پولیس ڈراپس مہم کو ہر لحاظ سے کامیاب اور مؤثر بنایا جاسکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچے کے چند علاقوں میں پولیو ٹیمز کی رسائی اور پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری خاندان کوقائل کرنے میں متعلقہ پولیس اپنے کردار کو بخوبی یقینی بنائے اور ہر بچے کو پولیو ڈراپس پلانے کے عمل کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ درکار اضافی نفری کیلئے پولیس ہیڈکوارٹر سے رابطہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں