کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی مزار قائد پر حاضری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی۔
کور کمانڈر کراچی نے بانی پاکستان کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ کور کمانڈر کراچی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے اور قائداعظم کو ان کی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیا۔