پولیس افسران کو بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کا حکم

 پولیس افسران کو بھی ٹریفک  قوانین کی پابندی کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی کی جانب سے سندھ رینج خصوصاً کراچی رینج کے ایڈیشنل آئی جی کراچی تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور۔۔

 تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو پابند کیا ہے کہ پولیس کے افسران اور اہلکار اپنی نجی موٹر گاڑیوں میں بغیر نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ یا کالے شیشے استعمال نہیں کر سکیں گے ۔آئی جی نے رول کال کے ذریعے افسران اور ملازمین کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کی آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر ڈی آئی جی ٹریفک کو سخت محکمہ جاتی کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں