عیدالاضحی انتظامات کے حوالے سے اجلاس

عیدالاضحی انتظامات کے حوالے سے اجلاس

کراچی (این این آئی)چیئرمین صفورا ٹان راشد خاصخیلی کی صدارت میں عیدالاضحی کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں میونسپل کمشنر امتیاز حسین مگسی ،وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ سمیت مختلف محکمہ جاتی سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف افسران سے عیدالاضحی کے حوالے سے عوام کو ریلیف پہنچانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔چئیرمین صفورا ٹان راشد خاصخیلی نے اس موقع پر کہا کہ عیدالاضحی سے قبل اجلاس کا مقصد ٹاؤن کے عوام کو پریشانی سے بچانا ہے کیونکہ چند دنوں بعد ٹاؤن میں جانوروں کی آمدورفت شروع ہونے کے بعد چارہ ودیگر سامان بیچنے والے بڑھ جائیں گے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں