پولیوٹیم پردہشت گردانہ حملہ افسوس ناک ہے ، حنیف طیب

پولیوٹیم پردہشت گردانہ حملہ افسوس ناک ہے ، حنیف طیب

کراچی (این این آئی)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلی ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقہ ضلع مستونگ میں انسدادپولیوٹیم کی سیکورٹی پر مامور لیویزاہلکاروں پر دہشت گردانہ حملہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔۔

 اور دو اہلکاروں کی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا ۔انہوں نے کہاکہ پولیوٹیم پرحملے انتہائی شرمناک ہیں ،پولیومہم میں رکاوٹیں پیداکرنامجرمانہ فعل ہیں۔پولیوکے خلاف منفی پروپیگنڈاکرکے انتشارپھیلانے والے ملک دشمن ہیں ان کے خلاف بھی موثرکارروائی ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، ڈاکٹرز، پروفیسر پولیو ویکسین کو محفوظ قراردے چکے ہیں لہٰذاوالدین کسی منفی پروپیگنڈامیں نہ آئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں