صدر ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر بیان حیران کن ،طارق مدنی

کراچی(این این آئی)سربراہ امن کونسل پاکستان کے سربراہ طارق مدنی نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بد نیتی پر مبنی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی امن سیکریٹریٹ شیرشاہ میں مذہبی و سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔گفتگو میں مفتی محمد عدنان مدنی، اسلم خان فاروقی بھی موجود تھے ۔طارق مدنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاک بھارت کشیدگی پر بیان کو حیران کن قرار دیا اور بھارت کی ہر قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج کے ساتھ تیار کھڑے ہونے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے ۔