موٹروے پر بس اڈہ اور پٹرول پمپ کی تعمیر کے خلاف سماعت ملتوی

موٹروے پر بس اڈہ اور پٹرول پمپ کی تعمیر کے خلاف سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ایم نائن موٹروے پر بس اڈہ اور پٹرول پمپ کی تعمیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی کردی۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ایم نائن موٹروے کے سروس روڈ پر غیر قانونی طور پر بس اڈا اور پٹرول پمپ تعمیر کیے جا رہے ہیں جو ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے ۔ درخواست گزار حاجی عبدالرازق اور محمد ناصر نے بتایا کہ سروس روڈ کی چوڑائی 150 فٹ ہے مگر اسکور نے یہاں کمرشل تعمیرات کی اجازت دے دی ہے۔  دوران سماعت جسٹس ثنا اکرم منہاس نے استفسار کیا کہ زمین کی ملکیت کس کے پاس ہے ؟ جس پر بتایا گیا کہ زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے ، جس نے این ایچ اے کو ایم نائن موٹروے کی تعمیر کے لیے زمین دی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں