بیکری، تنور مافیا کی ناجائز منافع خوری ناقابل برداشت، عبدالمنعم خان
میرپورخاص (بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر انجینئر عبدالمنعم خان نے کہا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود بیکری اور تنور مافیا نے اشیا کی قیمتیں کم نہیں کیں۔۔
روٹی، نان اور بیکری اشیا کی قیمتوں میں کمی نہ ہونا کھلی زیادتی ہے ، جس کا براہ راست نقصان غریب عوام کو ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے گندم اور آٹا سستا کیے جانے کے باوجود فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچ رہا تو یہ انتظامیہ کی ناکامی اور منافع خوروں کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے ،بیکری و تنور مالکان اپنی اشیا کی قیمتوں میں کمی کرنے کو تیار نہیں، جس سے معاشرے کا نچلا طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے ۔