ڈوکری :دوگروہوں میں تصادم ،فائرنگ سے 2قتل

 ڈوکری :دوگروہوں میں تصادم ،فائرنگ سے 2قتل

ڈوکری، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) سندھ کے مختلف شہروں میں جھگڑوں، فائرنگ اور حادثات کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ۔

لاڑکانہ، محراب پور اور ٹنڈوآدم میں پیش آئے واقعات نے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ڈوکری کے گاؤں محمد یعقوب جونیجو میں زمین کے پرانے تنازع پر جونیجا برادری کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نظیر احمد جونیجو اور محمد یونس جونیجو جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق دونوں مقتولین آپس میں کزنز تھے ، لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ لاڑکانہ کے نواحی علاقے باڈہ میں مبینہ گھریلو تنازع پر فائرنگ سے وہی دونوں کزن جاں بحق ہوئے ۔ ایس ایس پی لاڑکانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ محراب پور میں 11 ایکڑ اراضی کی ملکیت کے جھگڑے پر جمال تھیبو اور گل بہار موجائی گروپوں کے درمیان تصادم میں اظہار، گل بہار، حاکم علی، جمشید سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو گمس اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ٹنڈوآدم میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 11 سالہ حفیظ اللہ جاں بحق اور 17 سالہ وقار زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقہ سوگوار ہو گیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں