واجہ کیف کریم داد بلا مقابلہ منتخب

واجہ کیف کریم داد بلا مقابلہ منتخب

کراچی(سٹی ڈیسک) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی سینڈیکیٹ کے انتخابات میں افسران کی ایک سیٹ پر انتخاب میں آفیسرز ایسوسی ایشن کے حمایت یافتہ افسر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس واجہ کیف کریم داد بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔

بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے یہ دوسرے بلا مقابلہ افسر ہیں ان سے پہلے لیاری یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے انتخابات میں آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر وقار لغاری بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے ۔ واجہ کیف کو تین سال کیلیئے منتخب کیا گیا ہے ۔ آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر وقار لغاری نے واجہ کیف کو مبارکباد پیش کی اور تعاون کا یقین دلایا اور امید کی کہ وہ یونیورسٹی کے ملازمین کی بقا کیلئے کام کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں