دفاع وطن کونسل کی بنیان مرصوص کانفرنس آج ہوگی

کراچی(این این آئی)دفاع وطن کونسل کی جانب سے بھارت کے خلاف حالیہ عظیم کامیابی اور پاک فوج کی بے مثال جرت و شجاعت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنیان مرصوص کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیاہے ۔
بنیان مرصوص کانفرنس پیر(آج)کی شام 5 بجے ، باغِ جناح کراچی میں منعقد کی جائے گی جس میں ملک کی ممتاز مذہبی، سیاسی اور قومی قیادت شریک ہوگی۔جن میں مفتی تقی عثمانی ، مفتی منیب الرحمان ، مفتی یوسف کشمیری ، حافظ نعیم الرحمن ، فیصل ندیم ، مفتی نعمان نعیم، مفتی عابد مبارک المدنی ، مفتی عبدالرحیم ، مولانا منظور مینگل ، راشد محمود سومرو ، اورنگزیب فاروقی سمیت دیگر قائدین شرکت و خطاب کریں گے ۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا بھارت نے ہمیشہ اشتعال انگیزی، بزدلی اور مظالم کی تاریخ رقم کی۔