دودھ کی دکانوں اور بیکریوں کو نشانہ بنانے والے گینگ کے پانچ کارندے گرفتار

دودھ کی دکانوں اور بیکریوں کو نشانہ بنانے والے گینگ کے پانچ کارندے گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ کی دکانوں اور بیکریوں کو نشانہ بنانے والے ’ماما گینگ‘ کے پانچ کارندے پولیس نے شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود سے گرفتار کر لیے۔۔

جبکہ گینگ کا مرکزی ملزم زاہد عرف ماما زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق یہ گینگ وارداتوں کے دوران چوری شدہ کار استعمال کرتا تھا، جب کہ دیگر ساتھی موٹر سائیکلوں پر بیک اپ فراہم کرتے تھے ۔ملزمان نے شریف آباد، لیاقت آباد، شاہراہ نور جہاں، تیموریہ اور نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں میں درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ ملزمان نے سمن آباد میں مزاحمت پر فائرنگ کے واقعے میں بھی ملوث ہونے کا اقرار کیا ہے ۔ پولیس نے ان کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے ۔ پولیس کے مطابق گینگ کے ایک کارندے نادر نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے چند وارداتوں کے دوران پولیس کی وردی بھی استعمال کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں