اورنگی میں ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ ڈبہ موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔
جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ متوفیہ کی شناخت 55 سالہ تاج بی بی کے نام سے کی گئی۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔