خالد مقبول کا اے پی ایم ایس او کے 47ویں یوم تاسیس پر تہنیتی پیغام

خالد مقبول کا اے پی ایم ایس او کے 47ویں یوم تاسیس پر تہنیتی پیغام

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اے پی ایم ایس او کے 47ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں اے پی ایم ایس او کے کارکنان، طلبہ و طالبات اور ایم کیو ایم کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 47 سال قبل 11 جون 1978 کو جو دیا جلایا گیا تھا آج اس کی روشنی پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے ۔

 اے پی ایم ایس او پاکستان کی وہ واحد طلبہ تنظیم ہے جس نے ملک کی بڑی سیاسی طاقت کو جنم دیا جو ملک کے تعلیم یافتہ قابل نوجوانوں کو ملک کے ایوانوں میں بھیجنے کا سبب بنی اور جس کی بدولت ملک میں مڈل کلاس طبقے کیلئے سیاست کے دروازے کھلے ۔اے پی ایم ایس او گزشتہ 47 سال میں نہ صرف ایم کیو ایم کو نئی قیادت فراہم کرتی رہی ہے بلکہ جاگیرداروں اور وڈیروں کے ایوانوں میں قابل سیاسی قیادت فراہم کرنے کا سہرا بھی اے پی ایم ایس او کے سر جاتا ہے ۔ اے پی ایم ایس او کے تعلیم یافتہ نوجوان آج مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سرانجام دے کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں