پولیس نے غیر ملکی گٹکے کی سپلائی کو ناکام بنادیا،ملزمان فرار

پولیس نے غیر ملکی گٹکے کی سپلائی کو ناکام بنادیا،ملزمان فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے غیر ملکی گٹکے کی سپلائی کو ناکام بنادیا۔ملزمان بھاری تعداد میں۔۔۔

 غیر ملکی مضرِ صحت گٹکے کو کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔پولیس نے ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کرکے 08 بورے غیر ملکی گٹکے سے لوڈ کار برآمد کرلی جبکہ ملوث ملزمان فرار ہوگئے ۔سپلائی میں استعمال ہونے والی کار نمبری BCU-528 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں