پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر بلاک 12 گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 52 سالہ عابد عباس کے نام سے کی گئی ،متوفی ذہنی مریض تھا تاہم لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔