پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کا تاریخی دروازہ منہدم،شہری سراپا احتجاج

 پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کا تاریخی دروازہ منہدم،شہری سراپا احتجاج

پڈعیدن (نمائندہ دنیا)پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر انگریزوں کے دور سے قائم تاریخی اور خوبصورت انٹر گیٹ کو آئل سے بھرے ایک اوورلوڈ مزدہ نے ٹکر مار کر گرا دیا۔۔۔

 جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ واقعے کے بعد ریلوے انتظامیہ کی خاموشی اور مبینہ غفلت پر عوامی حلقوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق مزدہ گاڑی پھنس جانے پر اسے کراس کرانے کے لیے ریلوے عملے نے قدیمی گیٹ کو جان بوجھ کر گرا دیا، جو اسٹیشن کی تاریخی پہچان سمجھا جاتا تھا اور جس پر مسافروں کو \"خوش آمدید\" کہا جاتا تھا۔ واقعہ کے بعد سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات جن میں چودھری سیٹھ افضل آرائیں، سیٹھ عباد آرائیں، سیٹھ محبوب علی ڈپٹی، سینئر صحافی ایم منور شہزاد، ایم منظور علی واسوانو، وقار ابراہیم راجپر، الطاف حسین قاسمی، نثار علی راجپر، عباس گل، غلام رسول، غلام مصطفی آرائیں، فضان عالمانی اور ایم سلیم قادری شامل ہیں، سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ ریلوے حکام کی غفلت اور لاپروائی سے نہ صرف تاریخی ورثہ ختم کیا جا رہا ہے بلکہ اسٹیشن کو کھنڈر میں تبدیل کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں