ڈکیتی کے مقدمہ میں عدم ثبوت پر 3ملزمان بری

ڈکیتی کے مقدمہ میں عدم  ثبوت پر 3ملزمان بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نے اسلحہ کے زور پر شہری سے واردات کرنے سے متعلق مقدمہ میں عدم ثبوت و شواہد کی۔۔۔

 بنا پر 3 ملزمان ملزمان اسد، جلال اور فرمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں اسلحہ کے زور پر شہری سے واردات کرنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔استغاثہ ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے تین ملزمان کو بری کرتے ہوئے مقدمہ نمٹادیا۔ ملزمان میں اسد، جلال اور فرمان شامل ہیں۔ ملزم فرمان جوڈیشل ریمانڈ پر میں تھا۔ عدالت نے ملزم کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں