لڑکی کوہراساں کرنے کاملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )بلدیہ ٹاؤن شعبہ تفتیش کی کارروائی، لڑکی کو ہراساں کرنے کاملزم گرفتار۔۔۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق ملزم لڑکی اور اسکے اہل خانہ کو فون پر ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ پارسل کے ذریعے دھمکی آمیز خطوط اور پستول کی گولیاں بھی بھیجنے میں ملوث تھا ۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے والد کی شکایت پر تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔