وزیراعلیٰ نے شاہراہ بھٹو کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا

کراچی (رپورٹ :آغا طارق) سندھ حکومت نے ملیر ایکسپریس وے کے دوسرے مرحلے کو مکمل کر دیا۔ شاہ فیصل سے قائد آباد تک سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔۔۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کے دوسرے فیز کا افتتاح کردیا ۔ افتتاح سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے انٹرچینج شاہ فیصل تا قائدآباد سفر کر کے شاہراہ بھٹو کا معائنہ کیا، سید مراد علی شاہ نے اپنی گاڑی کا ٹول ٹیکس بھی ادا کیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی سینئر وزیر شرجیل میمن ڈرائیو کر رہے تھے ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور سینٹر وقار مہدی،قاسم نوید قمر بھی وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی میں ساتھ تھے ۔افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر علی حسن زرداری،شاہینہ شیر علی، ایاز شاہ شیرازی ،ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد،صوبائی وزیر محمد سلیم بلوچ،اراکین سندھ اسمبلی رزاق بلوچ،محمد ساجد جوکھیو،یوسف مرتضیٰ بلوچ،ٹاؤن چیئرمین جان محمد بلوچ، رفیق داؤد جت اور پیپلز پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جدید انفرااسٹرکچر ترقی کی ضمانت ہے