بلڈ ڈونرز معاشرے کے خاموش ہیرو ہیں،گورنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر خون کے عطیے کو انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور۔۔۔
نوجوانوں کو اس مشن کا ہراول دستہ قرار دیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ رضاکارانہ خون عطیہ کرنا محض ایک عمل نہیں بلکہ ایک سماجی فریضہ ہے ، جس کا احساس ہر فرد کو ہونا چاہیے ۔ گورنر سندھ نے بلڈ ڈونرز کو معاشرے کے ’’خاموش ہیرو‘‘ قرار دیتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا جو زندگی بچانے کے لیے خون عطیہ کرتے ہیں۔